ماریشس ائیرپورٹ کے عملے نے طیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان میں سے نومولود بچہ برآمد کیا
ماریشس ائیرپورٹ کے عملے نے طیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان میں سے ایک نومولود بچہ برآمد کیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ائیر ماریشس کا طیارہ یکم جنوری کو مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام پہنچا تو ائیرپورٹ کے عملے کو دوران کسٹم چیکنگ کے طیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان سے ایک نومود بچہ ملا۔رپورٹس کے مطابق مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے ،جس نے پہلے بر آمد شدہ بچے کی والدہ ہونے سے انکار کیا تھا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو ابھی جنم دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومولو د بچے اور اس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں ائیرپورٹ عملے نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون جو دو سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔