امریکامیں کورونا کی مریضہ 65دن کوما میں رہنے کے بعد صحتیاب

امریکی شہری اینڈریا کورونا ویکسی نیشن کی مخالف ،ڈوزنہ لینے پرپر گزشتہ سال مئی میں کورونا میں مبتلا ہوگئی تھیں،رپورٹ

امریکا میں کورونا کی مریضہ 65 دن کوما میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئیں، نئی زندگی پانے کے بعد اینڈریا نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہری اینڈریا کورونا ویکسی نیشن کی مخالف تھیں، ویکسین نہ لگوانے پر گزشتہ سال مئی میں کورونا میں مبتلا ہوگئی تھیں۔اینڈریا نے کہا کہ میں صحت مند تھی، دل اور پھیپھڑوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ساڑھے 4 ماہ اسپتال میں گزارے جبکہ 65 دن کوما میں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے وزن 35 پونڈ گر گیا ہے جبکہ چل نہیں سکتی، ویل چیر پر گھر آئی ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میرے بچنے کا امکان صرف 5 فیصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن