وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں تعینات کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سال 2021 کی سفارتی کامیابیوں پر مبنی تفصیلی رپورٹ کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت دی کہ وزارت خارجہ کی طرز پر اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں ۔ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ پاکستان میں تعینات کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔ وزارتِ خارجہ کی کلیرنس کے بعد سفرا دیگر وزراء سے ملاقات کر سکیں گے اور ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔
پاکستان میں تعینات کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔وزیراعظم عمران خان
Jan 04, 2022 | 19:55