اقوام متحدہ نے سوڈان میںتمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وزیراعظم عبد اللہ حمدوک کے استعفیٰ کے بعد جمہوری حکومت کی جانب پرامن منتقلی کیلئے رابطے جاری رکھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں سوڈان میں مظاہرین پر مسلسل تشدد کی مذمت کی اور افسوس ظاہر کیا کہ صورتحال کی نزاکت کے باوجود سیاسی مفاہمت نہیں ہوپارہی ہے۔