اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کی جو رپورٹ پیش کی وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 18 اکاؤنٹس میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 8 اکاؤنٹس غیر فعال ہیں جبکہ 10 اکاؤنٹس میں سے 6 کو سبسڈری کے طور پر ڈیل کیا جاتا ہے، بعض جگہ رقم کو دو بار کاونٹ کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ رپورٹ میں 56 اکاؤنٹس کا کہیں ذکر نہیں، پی ٹی آئی نے 40 ہزار افراد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کردیا۔
پی ٹی آئی نے 40 ہزار افراد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کردیا۔وفاقی وزیرفواد چوہدری
Jan 04, 2022 | 21:47