ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا۔پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال نہ کر سکیں،جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے،افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔ افغانستان میں صورتحال کو قریب سے مانیٹرکر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے،جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دی جانی چاہیے،افغان طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے،امریکہ اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان ایک بار پھر کہیں بین الاقوامی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ہوا کریں گے، ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جس سے ہمارے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہوں کو متحرک ہوتے دیکھا ہے، دیکھنا ہے کہ دہشتگرد افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔