لاہور( خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی، جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،مسلم لیگ (علماؤمشائخ) عالمی تبلیغ دعوت الحق،مجلس احرار اسلام،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، خاکسار تحریک، مصطفائی جسٹس مومنٹ اورتحریک آزادی کشمیر کے راہنما کنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان اورحافظ حسین احمدنے وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے جاریکردہ اعلامیہ کی مکمل تائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے اسے 23کروڑغیورپاکستانی عوام کی آواز قرارد یا ہے اورکہاہے کہ وطن عزیزمیں جاری ہرقسم کی دہشتگردی اوروطن وامن دشمنوں کاخاتمہ انتہائی ناگزیرہے اوراس طرح پاک سرحدوں کی حفاظت امن وسلامتی کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمے اورملک دشمنوں کودندان شکن جواب دینے کیلئے23کرورڑعوام اپنی بہادر وغیورمسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ وطن عزیزمیں دہشتگردی وعدم استحکام اورسیاسی انتشاردرحقیقت ملکی معیشت کی تباہی کاموجب ہے ۔