لاہور ( نیوز رپورٹر) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے ایم پی اے رابعہ فاروقی ،ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ ،سابق چیئرمین ذوالفقار علی بھٹی کے ہمراہ اشرافیہ ہائیٹس مین مارکیٹ گلبرگ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حادثے میں جاں بحق حسن علی مرحوم کی بیوہ نورین حسن کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے 50لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ۔اس موقع پر رضا علی چوہدری شبیر احمد گجر فریدالدین بٹ بھی موجود تھے ۔ خواجہ احمد حسان نے کہا انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں
ہوتی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے دی گئی 50 لاکھ کی مالی مدد بیوہ آور یتیم بچی کو اپنی زندگی عزت سے گزارنے سہارابنے گی ۔بیوہ نورین حسن وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہباز شریف ہمدردر انسان ہیں۔انہوں نے بروقت 50لاکھ روپے کی مدد کی تاکہ ہم عزت کی زندگی گزار سکیں آخر میں حسن علی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔