اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022 ءکی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ ، 2021 ء کو ری پیل کرنا ہے ۔ قبل ازیں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 ئ کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ نےآئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ئ کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا۔صدر مملکت نے پمز بل 2022 ئ کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
منظوری