بلوچستان کا وفاق سے سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ 


کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے وفاق سے سرکاری قیمت پر 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں صوبائی وزیرخوراک زمرک خان نے کہا کہ حکومت صوبے میں گندم کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے، گندم کی کمی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں میں آٹا دستیاب ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب اور دیگر نامساعد وجوہات کی بنا پر 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا اور محکمہ خوراک صرف 3 لاکھ ٹن گندم ہی خریدسکا جب کہ پاسکو سے بھی 2 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔زمرک خان نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وزیر خوراک سے ملاقات کرکے گندم کی خریداری کی بات کی تھی، انہوں نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ ہم نے حکومت سندھ سے بھی گندم کی خریداری کی کوشش کی تاہم سیلاب کے باعث پورے ملک میں گندم کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک گندم کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
وزیرخوراک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...