توہین الیکشن کمشن کیس، عمران، فواد اور اسد عمر کو پیش ہونے کی آخری مہلت 


 اسلام آباد(آئی این پی ) ای سی پی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چودھری کو پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثاردرانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ وکیل انور منصور نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دوں گا، الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ کسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، ممبر نثار درانی نے کہا کہ عمران خان، فواد چودھری کو پہلے بھی توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ وکیل علی محمد بخاری نے کہا کہ وارنٹ جاری نہ کریں، پیشی کا نوٹس دے دیں جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...