اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا جس کے تحت مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر ہوں گی۔ مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی صدر کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا 'چیف آرگنائزر' بھی مقرر کیا ہے، انہیں پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ تمام سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔مسلم لیگ (ن ) کے تنظیمی معاملات کی کمانڈ مریم نواز کے سپرد کر دی گئی ہے۔ بطور سینیئر نائب صدر نامزدگی کارکنوںکو متحرک کرنے اور عوام میںانتخابی بیانیہ پروان چڑھانے کیلئے ہے۔ ملک بھر میں پارٹی تنظیمات کی کاکردگی کا جائزہ اور از سر نو تشکیل بھی کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے مسلم لیگ ن مریم نواز کو سیاسی میدان میں اتارے گی۔ مریم نواز وطن واپس آکر ملک بھر میں پارٹی کی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیںگی اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں پارٹی تنظیم کی از سر نو تشکیل بھی عمل میں آئے گی۔
مریم/ چیف آرگنائزر