لاہور(خصوصی نامہ نگار)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز ، کالجز ، مرکزی ، صوبائی ، ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29جنوری 2023ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک قومی طلبہ کونشن منعقد کیا جائے گا۔قومی طلبہ اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔ بانی وسرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری طلبہ کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔