کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، معاملات افہام وتفہیم سے حل کرلئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے گا۔ آصف زرداری نے اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کیلئے وقت بھی مانگ لیا۔
زرداری