لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے صوبے میں شہروں اور دیہات کے ماسٹر پلان اور بے ہنگم تعمیرات کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں وفاقی حکومت صوبہ پنجاب محکمہ ماحول کلائمیٹ چینج سمیت ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں ماسٹر پلان کے تحت شہروں میں توسیع کی جاتی ہے۔ پنجاب میں منصوبہ بندی نہ ہونے سے زرعی زمین ہو رہی ہے۔ پنجاب میں بہت تیزی سے گرین ایریاز تیزی سے سکڑ کر ختم ہو رہے ہیں۔
جواب طلب
شہروں، دیہات کے ماسٹر پلان، بے ہنگم تعمیرات پر چیف سیکرٹری، دیگر سے جواب طلب
Jan 04, 2023