راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان چا ئنیز اوور سیزیوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے نئے سال کے آغازپروطن عزیز کی سلامتی اوربقا کیلئے دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے کہاکہ دعاہے کہ نیاسال پاکستان اورعوام کے لئے خوشحالی لے کرآئے، پاکستان کاوجود ہماری آزاداورخودمختارزندگی کی دلیل ہے،ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کومل کرکام کرناہوگا،انقریب فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ پاک چائنہ میگافوڈفیسٹیول کااہتمام کیاجائے گا،جس میں پاکستان اورچائنہ کے روایتی کھانوں پرمشتمل سٹالز لگائے جائیں گے،جس کامقصد پاک چین دوستی کومزید مضبوط ومستحکم بنانااورایک دوسرے کی ثقافت وروایات کومتعارف کرواناہیانھوں نے نئے سال 2023کے آغاز پرپاکستان اورفیڈریشن کی کامیابی کے لئے دعاں اورنیک تمناں کااظہار کیا،تمام دن اپنے سٹاف کے ہمراہ گزارا،سٹاف کوتحائف پیش کیے،بعدازاں اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پرہمیں پرامید رہناہوگا۔