راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک کے حکم پر تحصیل فتح جنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارا کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،نئے سال کے آغاز پر کھلی کچہری میں شہریوں نے زرعی اراضی و دیگر محکمہ جات کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کیے اس موقع پر اے سی مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ فتح جنگ سے تجاوزات کا خاتمہ، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،اے سی مراد حسین نیکو کارانے چوہدری شفقت محمود تحصیلدار کو تقسیم اراضی کے مقدمات ، شہرمیں تجاوزات کے خاتمے اوررکشہ ڈرائیور جو زائد کرایہ اوررویہ درست کرنے کیلئے ذمہ داریاں سونپیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارا کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
Jan 04, 2023