راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کی قیادت کا ورکروں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں، کوئی احتجاج ہو یا پھر مظاہرہ ہو تو نواز شریف پارک پہنچنے کی کال دی جا تی ہے کہ اکٹھے ہو جائو ہونا تو یہ چاہیے کہ قیادت اپنے دفتر یا ڈیرے پر بلائے یا پھر اپنے علاقے سے جلوس کی شکل میں ورکروں کے ساتھ شریک ہو تاکہ اعلیٰ قیادت کو بھی ان کی مقبولیت کا احساس اور اندازہ ہو، کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ یاورکر اکٹھے ہو کر آئے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے ورکرزگروپ کے ممبران غلام مصطفی خان، حاجی محمدمختار ، ندیم اقبال چوہدری ، سید آفتاب حسین شاہ اور میڈم تسلیم رفعت راجپوت نے ایوان وقت میں کیا، انہوں نے کہا راولپنڈی میں صرف دو شخصیات ایسی ہیں جو اپنے ہوٹل یا گھر سے جلوس لے کر نکلتے ہیں جن میں سر فہرست چوہدری تنویر خان اورخان سجاد خان ہیں، مسلم لیگ(ن) کا روکر نواز شریف کا شیدائی ہے اور نواز شریف کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا،راولپنڈی کی مقامی قیادت نے ایک ورکر کنونشن کاا نعقاد کیا وہ ورکر کنونشن ناکام نہیں ناکام ترین تھا، ، یہ لوگ نام تو ورکر کا استعمال کرتے ہیں اور میلہ اپنا لگاتے ہیں، راولپنڈی میں جتنے بھی عہدے دیئے گئے وہ صرف اور صرف منظور نظر افراد اور سوشل میڈیا کے لوگوں کو دیئے گئے۔
، اس وقت یہاں پر من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے ، قربانیاں دینے والے ورکروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ورکر میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف ، مریم نواز شریف اور رانا ثناء اللہ سے گزارش کرتے ہیں کہ راولپنڈی کی مقامی نا اہل قیادت کو باور کرائیںتاکہ یہ لوگ ورکروں کا احترام کریں ۔
ن لیگ راولپنڈی قربانیاں دینے والے ورکروں کو نظر انداز کر رہی، غلام مصطفی
Jan 04, 2023