اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ملکی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے۔ پوائنٹ سکورنگ ختم ہونی چاہئے۔ سیاستدانوں کی اکثریت اپنی جیب کا سوچتی ہے۔ ملک میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔ چودھری شجاعت نے اپنا نہیں ہمیشہ ملک کا سوچا۔ چودھری شجاعت نے خاندان کو اکٹھا رکھنے کی کوشش کی۔
شافع حسین