فحاشی، عریانی اور سوشل میڈیا پر بے راہ روی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

Jan 04, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)متحدہ سنی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فحاشی عریانی اور سوشل میڈیا پر بے راہ روی کے خلاف جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد تا آبپارہ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ سے مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا وقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا 
کہ فحاشی وعریانی معاشرے کے لیئے ناسور ہے۔وفاقی حکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں وعلاقوں میں عورتوں کا سوشل میڈیا پر کھلے عام مردوں کو مساج کی دعوت دینا اور مردوں کا مساج کرنا اسلامی اقدار کے متصادم ہے اسے فی الفور روکے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں چلنے والے فحاشی کے اڈے و مساج سنٹر کو فی الفور بند کرے اور فحاشی کے سنٹر چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔

مزیدخبریں