خانیوال دہشتگردوں کی فائرنگ ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکٹر سی ٹی ڈی شہید پنجاب حکومت ایسے واقعات روکے رانا ثنا


میاں چنوں‘ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل ہائی وے پر واقع پیروال کے قریب بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھاتے ہوئے نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے کا¶نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے پیروال کے قریب نیشنل ہائی وے پر سی ٹی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر باٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دونوں افسر ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے خانیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیکر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ رانا ثناءاﷲ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ پنجاب حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ دہشت گردی علاقائی‘ صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے۔ جس صوبے میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہو وہاں وزیر داخلہ‘ وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو جانا چاہئے۔ خیبر پی کے یا بلوچستان کے کسی علاقے پر ٹی ٹی پی کا قبضہ نہیں ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کی رکنیت نہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کی رکنیت طے ہوتی ہے۔ خاص دعوت پر قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعلیٰ کو بلایا جاتا ہے۔ آرمی چیف نے بھی کہا کہ ٹی ٹی پی ہو یا کوئی اور ان سے بات نہیں ہونی چاہئے۔ دہشتگردی سے متعلق پالیسی بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے۔ پاکستان کے کسی حصے پر دہشتگردوں کا قبضہ نہیں۔ افغان حکومت سے بات کی جائے گی۔ کوئی حملہ آور ہو تو بین الاقوامی قوانین اجازت دیتے ہیں کہ اپنے دفاع میں اس کو روک سکتے ہیں۔ دہشتگرد افغانستان سے آتے ہیں اور کارروائی کر کے چلے جاتے ہیں۔ 
دو افسر شہید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...