لاپتہ افراد کمیشن نے اب تک 9ہزار 203 کیسز نمٹائے

Jan 04, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)لاپتہ افراد کمیشن نے کہا ہے کہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بھرپور کوششوں کے باعث کمیشن نے اپنے قیام سے اب تک مجموعی طور پر 9ہزار 203 کیسز نمٹائے ہیں ۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نومبر2022تک 9 ہزار 133 شکایات موصول ہوئیں جبکہ دسمبر میں70 شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9203ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افرادکمیشن نے نومبر2022 تک6926کیسز نمٹائے تھے جبکہ دسمبر2022 میں 75کیسز نمٹائے، اب تک مجموعی طور پر نمٹائے گئے کیسز کی تعداد7001ہے جبکہ 31 دسمبر2022 تک 2202 کیسز پر کارروائی جاری تھی۔ کمیشن کوگزشتہ پانچ سال کے دوران صوبہ پنجاب سے 1551، سندھ سے 1757، خیبرپختونخوا سے 3369 ، بلوچستان سے 2115، اسلام آباد سے 338، آزاد کشمیر سے 64 اور گلگت بلتستان سے 9 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے صوبہ پنجاب میں 1294، سندھ 1583، خیبرپختونخوا2035 ، بلوچستان1740، اسلام آباد 290، آزاد کشمیر53 اور گلگت بلتستان کی 6 شکایات نمٹائی گئیں۔ اسی طرح پنجاب کی 257، سندھ174،خیبرپختونخوا1334، بلوچستان 375، اسلام آباد 48، آزاد کشمیر11 اور گلگت بلتستان کی 3 شکایات زیرسماعت ہیں جبکہ کمیشن کی کوششوں سے اس عرصے کے دوران 3780افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ،ان میں پنجاب 772، سندھ 758،خیبرپختونخوا595، بلوچستان 1477، اسلام آباد167 اور آزاد کشمیر کا ایک شہری شامل ہے، مجموعی طور پر5618 افراد کو تلاش کیا گیا ،ان لاپتہ افراد میں حراستی مراکز ، جیلوں میں قید اور انتقال کرنے والے افراد شامل ہیں۔
لاپتہ افراد کمیشن 

مزیدخبریں