کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس میں الزامات کے جواب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گذشتہ رات کو ہی پرتپاک انداز سے ملنے والی تصویر جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاس کا رد عمل سامنے آ گیا، گورنر سندھ نے گزشتہ رات حافظ نعیم سے ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ رات کو خوشگوار انداز میں ملے دن میں بدل گئے۔کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دوہرا معیار کیسے چلے گا نعیم صاحب۔ترجمان گورنر ہاو¿س نے رد عمل میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، گورنرکے عہدے پر تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا گورنر سندھ حافظ نعیم الرحمن کو اچھا دوست سمجھتے ہیں، وہ رات کو گورنر سندھ سے گرم جوشی کے ساتھ ملے تھے، ان کو اگر شکایت تھی تو بطور دوست گورنر سندھ کو بتانا چاہیے تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ حافظ نعیم بخوبی جانتے ہیں کہ لوگوں کو باہم جوڑنا ثواب کا کام ہے، گورنر سندھ شہر قائد کی روشنیوں کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہے ہیں، اور اسی مقصد سے وہ جماعت اسلامی کے دفتر بھی گئے تھے۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنی پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری پر شدید تنقید کرتے ہوئے گورنر ہاو¿س کے کردار پر سوالیہ نشانات اٹھائے تھے۔
تصویر جاری