ٹیکنوکریٹ حکومت عمران کے بیمار ذہن کی تخلیق ہے:جہانگیر ترین


کہروڑپکا ‘قطب پور‘لودہراں(نامہ نگار ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیاسی وسماجی رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبد الرحمن خان کانجو سے ان کے سسر اور سعد خورشید کانجو کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹپ کی باتیں عمران خان کے بیمار ذہن کی تخلیق ہے وہ ایسی باتیں روز کر کے اپنے حواریوں کو تسلی دیتا ہے وہ رات کو خواب میں بھی اقدار اقدار کے نعرے لگاتا ہے یہ محسن کش شخص کبھی کسی کا نہیں ہو سکتا کبھی ضمیروں کی منڈیں لگانے کی باتیں کرتا ہے اور کبھی ملک کو ڈیفالٹ ہونے کی تاویل سنا کر عوام سے ہمدردی سمیٹنے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کے ساتھی اسد عمر شوکت ترین اور دیگر ایسی باتیں کر کے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے جانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
جہانگیر ترین

ای پیپر دی نیشن