قوم آئندہ الیکشن میں 4 سال کا حساب ضرور لے گی: عبدالرحمن کانجو


لودھراں(کرائم رپورٹر) 4 سال مسلط رہ کر ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ قوم جان چکی کہ این آر او کی رٹ لگانے والا شخص جھوٹا اور خود این آر او زدہ ہے۔ قوم آئندہ الیکشن میں ان سے 4 سال کا حساب ضرور لے گیان خیالات کااظہار وزیر مملکت برائے امور داخلہ عبدالرحمن کانجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے حصول کی خاطر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ایک طرف پاکستان مسلم لیگ شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے دوسری جانب اپنے اقتدار کی خاطر ایک شخص نوجوانوں کو گمراہ کرکے سڑکوں پر خوار کررہا ہے۔ اب قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی۔ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر کی ایک وجہ موجودہ سیاسی صورتحال کی کشیدگی ہے۔ میری بھرپور ذاتی کوشش ہے کہ علاقے کیلئے پراجیکٹس لے کر آئیں اور بہت جلد اس حوالے سے عوام کو خوشخبری سننے کو ملے گی۔
عبدالرحمن کانجو

ای پیپر دی نیشن