راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سول لائن نے جعلی سازی سے لےڈی ٹےچر کی پوسٹنگ کرانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلےاپولےس کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد نے بتایا کہ بیورو کو ڈائریکٹر ایجوکیشن پنجاب فرید احمد کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ سیکرٹری تعلیم پنجاب وقاص محمود سے ڈپٹی چیئر مین نیب حسین اصغر نے رابطہ کیا تھا کال کرنے والے نے لیڈی ٹیچر سدرہ بتول کی پوسٹنگ کی درخواست کی اس کے مطابق اس کا تبادلہ کر دیا گیا تھا جبکہ تصدیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سابق ڈپٹی چیئر مین نے سیکرٹری ایجوکیشن کو نہیں بلایاتھا اور سید زبیر حیدر کو جعلی چیئر مین کے طور پر ظاہر کیا لےڈی ٹیچر کے زیر استعمال سی ڈی آرجعلساز ی کرنے والے کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتاہے۔
جعلی سازی سے لےڈی ٹےچر کی پوسٹنگ کرانے والے ملزم کےخلاف مقدمہ
Jan 04, 2023