راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی کے احکامات پر تحصیل آفس میں تعینات 2جونیئر کلرک تبادلہ ہونے کے باوجود اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں، چارج تک نہیں چھوڑا ، ریونیو کھلی کچہری میں موجود افسران بھی لا علم رہے، رپورٹ کے مطابق ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے 21دسمبر 2022ءکونائب تحصیلدار ثاقب ریحان کے ریڈر جونیئر کلرک غلام مصطفی کو وی وی آر برانچ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چارج ریڈر تحصیلدار راولپنڈی سٹی خرم ملک کو دے دیا گیا،جبکہ ریڈر تحصیلدار صدر جونیئر کلرک محمد سعید کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چارج ریڈر تحصیلدار کینٹ محمد راشد کیانی کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا لیکن 15دن گزرنے کے با وجود دونوں کلرکوں نے اپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا ،2جنوری اور3جنوری 2023ءکو دودن ریونیو کھلی کچہری کاا نعقاد تحصیل آفس راجہ بازار میں کیا گیا جس میں راولپنڈی کے محکمہ ریونیو افسران موجود تھے، اے ڈی سی آر بھی کھلی کچہری میں موجود تھے جنہوں نے تبادلے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا ان کو بھی علم نہ ہو سکا کہ جن کا تبادلہ کیا گیا انہوں نے چارج نہیں چھوڑا۔
تحصیل آفس میں 2جونیئر کلرک تبادلہ کے باوجود اپنی سیٹوں پر براجمان
Jan 04, 2023