لاہور ( سپیشل رپورٹر) فارمن کرسچن کالج نے APICTA ایوارڈ جیت لیا۔ڈاکٹر آسیہ خانم، ڈاکٹر سدرہ منہاس اور ڈاکٹر ہارون شکیل کی زیر نگرانی حسن شکور رانا، احمد یاسر اور ریفا سلمان پر مشتمل بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طلباءکی ٹیم کو 21 ویں ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) میں ترتیری طلباءکے زمرے میں”فاتح“قرار دیا گیا۔ ایوارڈز 2022 کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ طلباءنے تجربہ کار بین الاقوامی ججوں کے پینل کے سامنے اپنا پروجیکٹ ”سنو“پیش کیا اور انفرادیت، ٹیکنالوجی، سکیل ایبلٹی اور دیگر عوامل کے لحاظ سے بہترین ایپلی کیشن ثابت ہوئی۔ ’سنو‘ ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے جس کا مقصد بولی جانے والی، تحریری یا زبانی ان پٹ کو پاکستانی اشاروں کی زبان میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کا مقصد سماعت سے محروم لوگوں کے لیے کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنا اور ان کے لیے ہوم اسکولنگ کا طریقہ فراہم کرنا ہے۔اپیکٹا کی تقریب جسے آئی ٹی انڈسٹری کا آسکر بھی کہا جاتا ہے۔ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، چین، سری لنکا وغیرہ جیسی 16 معیشتوں کے 150 سے زائد مندوبین نے شرکت کی اور پاکستان سب سے زیادہ ایوارڈ جیت کر فاتحین کی فہرست میں سرفہرست رہا۔