سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کیخلاف تحقیقات کاآغاز کیا جائے


 اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) چودھری رحمت علی کرکٹ کلب جی سیون اسلام آباد کے آرگنائزر خرم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمینٹل کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور رکن شکیل شیخ کے بے پناہ مشکور ہیںپی سی بی 2014ءکے آئین کی بحالی سے ملک میں کرکٹ کے بنددروازے کھلیں گے سابقہ چیئرمین پی سی سبی نے ملک میں کرکٹ کو تباہ کیا جونیئر لیگ پرایک ارب روپے خرچ کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ۔

خرم خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کیخلاف تحقیقات کاآغاز کیا جائے سرکای خزانے سے چودہ کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی جونیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے اضراجات کا بھی آڈ ٹ کیاجائے خرم خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ نے آتے ہی 2014ءکا آئین اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی یقینی بنائی جس سے ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن