پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 290 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 64 ہزار900 پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 32 پیسے کمی کے بعد 281.40 روپے پر آگیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔