محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔

Jan 04, 2024 | 10:43

محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، چاغی، چمن، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، تربت اور مکران میں بارش متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں