محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ، امیدوار جے یو آئی کی کار کے قریب دھماکہ

شمالی وزیرستان‘ باجوڑ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں۔ بْلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔ واقعے سے متعلق ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نے بتایا کہ محسن داوڑ کے پاس پولیس سکیورٹی موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ ادھر باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے نامزد امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے۔ ذرائع  کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19 ماموند قاری خیراللہ کی  گاڑی کو  ریموٹ  کنٹرول  بم سے نشانہ بنانے کی کوشش  کی گئی۔ دھماکے میں گاڑی کو نقصان پہنچا مگر خوش قسمتی سے جے  یو آئی رہنما محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ترجمان جے یو آئی ن کہا ہے کہ قاری خیراللہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ جے یو آئی (ف) کی مقبولیت سے کچھ قوتیں خوفزدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...