اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی اوپن سماعت کی ۔درخواست منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے یکم جنوری تک کی مہلت دی تھی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جواب میں لکھا کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیرسماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجوازہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔