کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 15 نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، این اے 252 کے لیے سردار یعقوب ناصر، این اے 253 سردار دوستین ڈومکی، این اے 254 کے لیے عبدالغفور پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح این اے 255 کے لیے میر خان محمد جمالی، این اے 256 عبدالخالق، این اے 257 جام کمال، این اے 258 اسلم بلیدی، این اے 259 یعقوب بزنجو اور این اے 260 کے لیے سردار فتح حسنی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 261 کے لیے میر عطاء اللہ لانگو، این 262 نواب سلمان خلجی، این اے 263 جمال شاہ کاکڑ، این اے 264 حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سعید اللہ ترین، اور این اے 266 کے لیے حاجی عبدالمنان درانی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے لیے بھی 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی بی 1 سے حاجی میر حسن، پی بی 2 جعفر خان مندوخیل، پی بی 3 عبدالجبار کاکڑ، پی بی 4 سردار عبدالرحمٰن کھیران، پی بی 5 محمد خان، پی بی 6 سردار مسعود علی خان، پی بی 7 نور محمد، پی بی 8 میر دوستین خان ڈومکی اور پی بی 9 سے نواب جہانگزیز خان مری ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ پی بی سے 12 میر عاصم خرد، پی بی 13 میر شوکت علی، پی بی 14 محمد خان، پی بی 15 سلیم احمد، پی بی 16 فائق علی جمالی، پی بی 18 حضور بخش، پی بی 19 میر فیاض طارق زہری، پی بی 20 سردار زادہ عالم بزنجو اور پی بی 21 سے جام کمال خان مسلم لیگ ( ن ) کی نمائندگی کریں گے۔ پی بی 22 سے جام کمال خان، پی بی 23 میر حیدر علی، پی بی 30 محمد اصغر ساغر، پی بی 27 برکت علی، پی بی 28 ڈاکٹر علی بلوچ، پی بی 31 میر مجیب الرحمٰن حسانی، پی بی 32 سردارزادہ عمیر محمد حسانی، پی بی 33 میر شعیب نوشیروانی اور پی بی 34 سے سردار فتح محمد حسانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی بی 36 سے میر عطاء اللہ لانگو، پی بی 37 میر جمیل احمد شاہوانی، پی بی 39 نواب سلمان خان خلجی، پی بی 46 ملک محمد مسلح دین مینگل، پی بی 40 محمد رضا خلجی، پی بی 41 سردار ساحر خان خلجی، پی بی 42 شیخ زرک خان مندوخیل اور پی بی 43 سے نسیم الرحمٰن خان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ اسی طرح پی بی44 سے نور محمد، پی بی 45 حاجی عرض محمد باریچ، پی بی 47 ایمل خان، پی بی 48 حبیب خان ترین، پی بی 49 سید محمد عثمان، پی بی 50 ملک فرید پیر علی زئی اور پی بی 51 سے حاجی عبدالمنان درانی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔