لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے معروف مصور، خطاط، سفرنامہ نگار و ادیب اسلم کمال (پرائڈ آف پرفارمنس) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ اسلم کمال تخلیقی خطاطی کے علمبردار تھے، فن و ثقافت کیلئے ان کی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔