نجی ہسپتال میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق‘غلط انجکشن سے ہلاک ہوئیں ‘ورثاء کا الزام

Jan 04, 2024

لاہور(نامہ نگار) شالیمارکے علاقے میں نجی کلینک میں دوران ڈلیوری 33سالہ سمیہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ورثا ء کا کہنا ہے کہ سمیہ کی ہلاکت غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  رپورٹ آنے پر اصل وجوہات سامنے آئیں گئی۔

مزیدخبریں