لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں انویسٹی گیشن ونگ کے اعلیٰ افسران کااجلاس منعقد ہوا۔ زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس،بجلی چوری اور زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کوزیر التواء روڈ سرٹیفکیٹس،بجلی چوری اور زیرِتفتیش مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کیساتھ ساتھ متعلقہ پراسیکیوٹر ز سے مل کر چالان بروقت جمع کروانے اور پولیس افسران کو اپنا ڈیٹاپول کام سافٹ وئیر میں اپ ڈیٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ انوسٹی گیشن ونگ کے افسران و اہلکاران مقدمات کی تفتیش میرٹ، انصاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق کریں۔
زیر التواء روڈ سرٹیفکیٹس،بجلی چوری‘زیرتفتیش مقدمات جلد نمٹانے کا حکم
Jan 04, 2024