لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سخت سردی میں بجلی و گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ او رکمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بجلی او رگیس کی عدم دستیابی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور کاروبار تباہ ہورہے ہیں۔صبح و شام سوئی گیس کی بندش،ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بے تحاشہ یوٹیلیٹی بلز دینے کے باوجود شہری بجلی اور گیس کیلئے ترس رہے ہیں۔مہنگائی کے ستائے عوام کوئلہ اور لکڑی بھی مہنگے داموں ملنے پر دوہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ایک طر ف لکڑی کا استعمال شہری علاقوں کے مکینوں کیلئے ناممکن جبکہ بند گھروں والے سخت اذیت کا شکار ہے۔
بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے:ضیاالدین انصاری
Jan 04, 2024