پیپلز پارٹی ، اسلامی تحریک پاکستان میں انتخابی اتحاد کیلئے ابتدائی مذاکرت

Jan 04, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے درمیان انتخابی اتحاد کیلئے ابتدائی مذاکرت ہو چکے ہیں۔ بہت جلد دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کے حوالے سے معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری،سینیٹر شیری رحمان، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی ،زاہد علی اخونزادہ اور وہ خود شریک ہوئے۔ کارکنوں سے گفتگو میں منیر گیلانی نے کہا دونوں جماعتیں کا عوامی خدمت اور اعتدال پسندی کی سیاست کا شاندار ماضی ہے ،جنہوں نے پاکستانیت، جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک بار پھر سیاسی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور قوم بہت جلد ایک اچھی خبر سنے گی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت کیلئے مذاکرت خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں