لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سڈنی میں ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو غلط ثابت ہوا۔ دونوںاوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ سڈنی میں سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنیوالے صائم ایوب نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔ بابر اعظم 26 ‘ سعود شکیل 5 ‘کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا سکور 190 رنز تک پہنچا ‘ محمد رضوان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ساجد خان 15 ‘سلمان علی آغا 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔آخری وکٹ پر عامر جمال اور حمزہ علی کی مزاحمت 77.1 اوورز میں 313 رنز پر ختم ہوئی، جب عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میرحمزہ 7رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔پیٹ کمنز نے 5، مچل سٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 رنز بنا لئے۔آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر6 اور عثمان خواجہ صفر پر آج پھر سے پہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔