حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالدر شید نے کہا ہے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے والے پولنگ سٹاف کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی تاریخ 22جنوری مقرر کی گئی ہے ۔کسی بھی جسمانی معذوری کا شکار افراد اور ایسے افراد جو عام انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹا ف پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہونگے وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لیے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو باضابطہ درخواست جمع کر ا سکیں گے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کاکہنا تھا پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لیے باضابطہ درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی موجو د ہے ۔
پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے والا پولنگ سٹاف 22 جنوری تک پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرے:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
Jan 04, 2024