غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ ہورہے ہیں:ملک ظہیر الحق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مکمل تباہ وبرباد ہو رہے ہیں ،پورا دن چند گھنٹے بجلی ہوتی ہے اور زیادہ تر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہو رہی ہے ۔ صنعتکاروں ملک ظہیر الحق،عمر اشرف مغل ، بابو عقیل احمد ،رانا محمد صدیق،اظہر اسلم ،شیخ خرم،شیخ عاصم اشفاق ،خرم اقبال،حیدرسعید مغل ، رضوان میر ،علی ہمایوں بٹ ،ابوبکر صدیق بٹ،شیخ کاشف الرحمن،بلال مہرنے گوجرانوالہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا لوڈ شیڈنگ سے کمرشل انڈسٹری اورگھریلو صارفین سخت متاثر ہو رہے ہیں اگر سردیوں میں پاکستان میں بجلی دستیاب نہیں ہو رہی تو گرمیوں میں بجلی کا خدا ہی حافظ ہو گا ،فیکٹری مالکان پہلے ہی بیرون ملک سرمایہ کار کو ترجیح دے رہے ہیں خدارا پاکستان میں کاروبار کو بچایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن