لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار مسعود بٹ نے ”بشیرا گجر“ کے نام سے نئی فلم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں اداکار شان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نرگس ادا کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں ندا چودھری اور لیلیٰ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی مصنف محمد کمال پاشا نے لکھی ہے اور موسیقی، موسیقار طافو ترتیب دے رہے ہیں۔