عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار مذہبی حلقوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے، حکمران وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور ابھی ایک اور نیک ہوجائیں۔

Jul 04, 2010 | 00:09

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پارٹی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہال روڈ میں دھماکے کرکے پنجاب حکومت کو خبردارکردیا تھا لیکن وہ پھر بھی دھماکوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ لوگ خودکشیاں کرکے پیغام دے رہے ہیں کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیراعلانیہ جنگ شروع ہوچکی تاہم اس کے باوجود مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں پچاس ایڈیشنل ججوں کی تقرری ہونا ہے اس کے بعد پتہ چلے گا کہ صدر زرداری رہتے ہیں یا چیف جسٹس آف پاکستان، انہوں نے میاں نواز شریف کے بیرونی دورے کو بھی کسی طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا۔
مزیدخبریں