سپریم کورٹ کے داخلی راستوں پر نگرانی کے لئے خصوصی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ عدالت میں داخلے کے لئے متعلقہ افراد ،وکلاء اور صحافیوں کوخصوصی کارڈ جاری ہوں گے۔ صحافیوں کواضافی داخلے کیلئے ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ عدالت میں گنجائش کو مدنظررکھتے ہوئے مقدمات کی سماعت سننے کیلئے پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پرکارڈ جاری کئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے تمام افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا۔