بیویوں کے نخرے اٹھاتے توکئی لوگوں کو دیکھا ہوگا ، مگرفن لینڈ میں بیویوں کو کندھوں پراٹھانے کے بین الاقوامی مقابلے میں بڑوں بڑوں کے سانس پھول گئے 

Jul 04, 2010 | 23:06

سفیر یاؤ جنگ
فن لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں آسٹریلیا، آئرلینڈ اور پولینڈ سمیت پندرہ ممالک کے پچپن جوڑوں نے حصہ لیا۔ ریس میں حصہ لینے کیلئے بیوی کا سترہ سال سے زائد عمر اور انچاس کلوگرام سے زیادہ وزن کا ہونا ضروری تھا ۔ آٹھ سو بتیس فٹ لمبے ریس ٹریک پر مختلف رکاوٹیں بھی بنائی گئی تھیں ،  تاہم فن لینڈ کے ایک جوڑے نے یہ ٹریک ایک منٹ اور پانچ سیکنڈ میں عبور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس جوڑے نے ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں کا کہنا تھا کہ وہ اس ریس میں کامیابی کیلئے سارا سال محنت کرتے رہے ہیں۔
مزیدخبریں