دہشتگردوں کے استاد پنجاب میں ہیں،شہباز شریف مﺅثر کارروائی کریں: وزیر اطلاعات خیبر پی کے

Jul 04, 2010

سفیر یاؤ جنگ
پشاور (مانیٹنگ نیوز) خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے استاد پنجاب میں ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں کارروائی کرنا بہت ضروری ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ تمام صوبے اور ادارے ملکر دہشت گردی کیخلاف کارروائی کریں کیونکہ متحد ہو کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربات کی روشنی میں شہبازشریف کو دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔ شہبازشریف کی اب ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف مو¿ثر حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو دہشت گردوں کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
وزیر اطلاعات
مزیدخبریں