نئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی سٹیشنز اورصنعتی شعبے کوتین روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی ۔

Jul 04, 2011 | 03:48

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی حکومت نے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کا دورانیہ دو روز سے بڑھا کر تین روز کرنے کا اعلان کیاتھا۔ اس فیصلے کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزنے نیا شیڈول جاری کیا ہے جس کے تحت لاہور۔ شیخوپورہ۔ ساہیوال۔ ملتان اورگوجرانوالہ میں تین روزکے لیے آج سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، سی این سٹیشن بند ہونے سے قبل وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ، دوسری جانب فیصل آباد، اسلام آباد اورملتان ریجن میں جمعرات سے اتوارکی صبح چھ بجے تک گیس سٹیشنزکوسپلائی بندکردی جائے گی جبکہ صنعتی شعبے کے لئے لاہور۔ شیخوپورہ اورساہیوال میں اتوارسے بدھ تک تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بندہے
مزیدخبریں