ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوہزارچارسومیگاواٹ، شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں معمولی کمی ۔

پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزارچوہترجبکہ طلب سولہ ہزارچارسوچوہترمیگاواٹ ہے۔ اس وقت ملک میں مجموعی طورپربجلی کا فارٹ فال چوبیس سومیگاواٹ ہے۔ پیپکوحکام کے مطابق کے ای ایس سی کوچھ سونوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہائیڈرل سے پانچ ہزارچھ سوچھیاسی، تھرمل ایک ہزارسات سوچھیالیس، رینٹل پاورپلانٹس سے ایک سوستائیس اورآئی پی پیزسے چھ ہزارپانچ سوپندرہ میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ دوسری جانب شارٹ فال میں کمی کے بعد شہری اوردیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن