جام شورو میں 1922 کو جنم لینے والے علن فقیر نے صوفیانہ گلوکاری سے ملک گیرشہرت حاصل کی۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کوایسے تو کئی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازمیں ڈھالا ہے لیکن علن فقیرکی آوازمیں شاہ لطیف کے کلام کوزیادہ پسند کیا جاتا ہے، ان کی گائیکی کا ایک انوکھا اندازتھا جو انہیں دوسرے لوک فنکاروں سے منفرد کرتا ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے علن فقیر نے ملی نمغے بھی گائے جنہیں عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، علن فقیرنے بے شمار ایوارڈ حاصل کئے۔ 1980 کی دھائی میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کا انتقال چار جولائی دوہزارکو ہوا مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔